سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

توڑ پھوڑ کیس میں اسد عمر، علی اعوان، خرم نواز بری

اسلام آباد(پی پی آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کو بری کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ خان کنڈی نے آزادی مارچ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمات کی سماعت کی، ایم این اے راجہ خرم نواز،علی نواز اعوان اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ تاہم اسد عمر پیش نہیں ہوئے۔علاوہ ازیں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر پر جیل حکام سے جواب طلب کر لیا،  پی پی آئی کے مطابق اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کے خلاف تھانہ لوہی بیر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔