سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

علی امین گنڈاپور کا آزاد حیثیت میں وزیراعلیٰ کا انتخاب لڑنے کا فیصلہ

پشاور(پی پی آئی)نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور سنی اتحاد کونسل میں شامل نہیں ہوئے، وزیراعلیٰ کا انتخاب بغیر پارٹی لڑینگے۔ علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی میں بھی صوبائی صدارت کے لیے کاغذات جمع کرادیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا حلف نہیں لیا، وہ اس وقت آزاد امیدوار ہیں۔ایکٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے بعد علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے ہیں