جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نومنتخب پنجاب حکومت کا رواں برس سستے رمضان بازار نہ لگانے کا فیصلہ

لاہور(پی پی آئی) نومنتخب پنجاب حکومت نے سبسڈی سے چلنے والے رمضان بازاروں کا منصوبہ ختم کردیاہے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے منصوبے میں سبسڈی پر رمضان بازار لگائے جاتے تھے، نئی حکومت نے مستحقین کو گھر کی دہلیز پر گفٹ ہیمپر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رمضان بازاروں سے مستفید ہونے والے سفید پوش اور عام صارفین کونظر انداز کردیا گیا، اب سابق وزیر اعلیٰ کی روایت کے برعکس صرف مستحقین کو گفٹ پیکیجز ملیں گے، پی پی آئی کے مطابق  ماہ صیام میں اس بار لاہور سمیت پنجاب بھر میں 313 سبسڈائزڈ بازار نہیں لگیں گے۔ذرائع کے مطابق لاہور کے ماڈل بازاروں میں ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس فعال کی جائیں گی، ماڈل بازاروں میں 25 فیصد رعایتی قیمت پر سبزیاں اور پھل فروخت ہوں گے، صوبائی دارالحکومت میں بھی معمول کے 31 رمضان بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومتی فیصلے کے بعد عام صارف ماہ مقدس میں سرکاری ریلیف سے محروم رہے گا، ضلعی انتظامیہ کو رمضان نگہبان سکیم کو فعال کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔رمضان نگہبان پیکیج کے تحت لاہور ڈویژن میں 10لاکھ 10ہزار 146مستحقین کو گفٹ ہیمپرز ملیں گے، لاہور میں 4 لاکھ 58 ہزار اور قصور میں 43 ہزار 924 افراد سکیم میں شامل ہیں، شیخوپورہ میں 58ہزار 193 اور ننکانہ صاحب میں 32 ہزار مستحقین کو پیکیج میں شامل کیا جائے گا۔