اسلام آباد(پی پی آئی)چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ نے محمد شہبازشریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔صدر شی جن پنگ نے ایک پیغام میں یقین ظاہر کیا کہ شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان قومی ترقی اور خوشحالی کے نصب العین میں نئی اور عظیم کامیابیاں حاصل کرے گا۔انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان روایتی دوستی اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔چین کے وزیراعظم لی کیانگ نے بھی نئے منتخب وزیراعظم شہبازشریف کو تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔
Next Post
کور کمانڈر بلوچستان کا گوادر کا دورہ، سیلاب متاثرین سے ملاقات
Sun Mar 3 , 2024
گوادر(پی پی آئی)کور کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم نے ضلع گوادر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔اس موقع پر جی او سی گوادر ڈویژن نے متاثرہ علاقے میں لوگوں کو درپیش مسائل اور امدادی ٹیموں کی جانب سے اٹھائے گئے فوری اقدامات کے بارے میں کور کمانڈر کو آگاہ کیا، […]