گورنر خیبرپختونخوا کی آصفہ بھٹو سے ملاقات، انسداد پولیو سے متعلق امور پر گفتگو

ٓاسلام آباد (پی پی آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان کی خاتون اول، رکن قومی اسمبلی اور پولیو کے خاتمے کی سفیر آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ملاقات میں خیبرپختونخوا کے مسائل، امن و امان کی صورتحال اور بالخصوص انسداد پولیو سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی، ضلع میں عوامی مسائل کے حل میں صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی پر افسوس کا اظہار بھی کیا گیا۔دوران ملاقات بالخصوص پولیو کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کیلئے گورنر ہاؤس کی زیر نگرانی جامع حکمت عملی طے کرنے کی تجاویز پر بھی غور وغوض کیا گیا۔اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نے بی بی شہید کے وژن کے مطابق گورنر ہاؤس پشاور سے ویمن امپاورمنٹ، یوتھ انگیجنٹ اور بین المذاہب و المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھانے پر گورنر فیصل کریم کنڈی کی کاوشوں کو سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سال 2024 گرم ترین سال ریکارڈ کئے جانے کی تصدیق

Sun Jan 12 , 2025
لاہور (پی پی آئی)  ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) نے سال 2024 گرم ترین سال ریکارڈ کئے جانے کی تصدیق کر دی۔ڈبلیو ایم او کی رپورٹ کے مطابق پچھلے دس سال 2015 تا 2024 ریکارڈ کے دس گرم ترین سال ہیں، 6 بین الاقوامی ڈیٹا کی بنیاد پر پچھلے 10 سال میں غیر معمولی ریکارڈ توڑ درجہ حرارت سامنے […]