شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کور کمانڈر بلوچستان کا گوادر کا دورہ، سیلاب متاثرین سے ملاقات

گوادر(پی پی آئی)کور کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم نے ضلع گوادر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔اس موقع پر جی او سی گوادر ڈویژن نے متاثرہ علاقے میں لوگوں کو درپیش مسائل اور امدادی ٹیموں کی جانب سے اٹھائے گئے فوری اقدامات کے بارے میں کور کمانڈر کو آگاہ کیا، دورہ کے دوران کور کمانڈر نے سماجی اور علاقائی عمائدین سے بھی ملاقات کی۔کور کمانڈر نے کہا کہ پاک فوج اس قدرتی آفت میں سول انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی بروقت امداد و بحالی کو یقینی بنائے گی، سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج نے کوئٹہ سے 17 بڑے اور چھوٹے نوعیت کے واٹر پمپ گوادر پہنچا دئیے۔انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال کی مکمل بہتری تک پاک فوج کی امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں موجود رہ کر متاثرین کو ریلیف فراہم کرتی رہیں گی۔