ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا ملتوی شدہ عام اجلاس07مارچ کو منعقد ہوگا

کراچی (پی پی آئی) بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا ملتوی شدہ عام اجلاس میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں جمعرات (07مارچ 2024ء) ڈھائی بجے دن، کونسل ہال، جمشید نسروانجی بلڈنگ (کے ایم سی بلڈنگ) ایم اے جناح روڈ میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے شہر کے لئے نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو ”تمغہ کراچی معہ نقد انعام“ دینا،پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسپتالوں کی سروسز میں بہتری لانا، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پارکوں کی تزئین و آرائش و سولر سسٹم نصب کرنا، محکمہ چارجڈ پارکنگ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ذریعے ویلے پارکنگ فیس وصول کرنا، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ میں قائم پروگرام آفیسر(BS-17) کی آسامیاں جو کہ ڈیڈ کیڈر پوسٹ ہے کو سینئر پروگرام آفیسر (BS-18) کے نام سے اپ گریڈ اور ری ڈیزگنیٹ کرنا، عباسی شہید اسپتال بلدیہ عظمیٰ کراچی کے شعبہ اطفال کا نام وسیلہ جہاں شعبہ اطفال، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے نام سے موسوم کرنا، بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پیش امام کی آسامی کے طریقہ تقرری میں ترمیم، ڈپٹی میئر سیکریٹریٹ، دفتر مشیر مالیات اور سٹی انسٹیٹیوٹ آف امیج مینجمنٹ (CIIM) کے موجودہ ایمپریسٹ اکاؤنٹ کی رقم میں اضافہ کرنا شامل ہے جس کی منظوری کونسل سے لی جائے گی جبکہ اس کے علاوہ دیگر امور بہ اجازت صدر اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔