نیوکراچی میں باپ نے 3 بچوں سمیت خود کو آگ لگا لی

کراچی(پی پی آئی)شہر قائد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نیو کراچی فائیو سی فور گراؤنڈ میں  عارف نامی شخص نے اپنے تین بچوں سمیت خود کو آگ لگا لی، تمام افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں عارف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پی پی آئی کے مطابق  عارف نامی شخص نے بچوں کو گھر کے قریب گراؤنڈ میں لے جا کر خود سوزی کی کوشش کی۔آگ سے جھلس کر باپ اور تین بچے شدید زخمی ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جھلسنے والے بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔بچوں میں تین سالہ غلام حسین، پانچ سالہ حوریہ اور چار سالہ ایمان فاطمہ شامل ہیں۔انتہائی قدم اٹھانے والا شہری عارف فروٹ کا ٹھیلا لگاتا ہے۔عارف کے سوتیلے بیٹے امان کا کہنا ہے کہ جھلسنے والے بچوں کی والدہ کا 8 ماہ قبل انتقال ہوگیا تھا، تینوں بچے اور سوتیلا والد عارف ہمارے ساتھ ہی رہتے تھے۔امان نے مزید بتایا کہ گھرمیں کھانا کھانے کے بعد وہ بچوں کو لیکر نیچے اترے، والد نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا، ہمیں نہیں معلوم۔ساس نے بتایا کہ عارف بچوں کو لیکر گھر سے نکلے ہمیں کہا باہر جا رہا ہوں، پھر ہم نے دیکھا کہ گراؤنڈ میں جاکر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، ہم پیچھے بھاگ کر گئے۔ پھر محلے والے بھی جمع ہوگئے، اور پھر انھیں اسپتال منتقل کیا۔خاتون نے مزید بتایا کہ عارف کی طعبیت بھی خراب رہتی تھی، کسی مولوی سے علاج کروا رہے تھے

Next Post

غیر قانونی تارکین کی بڑی تعداد کی برطانیہ آمد کا سلسلہ جاری

Wed Mar 6 , 2024
لندن(پی پی آئی)غیر قانونی تارکین کی بڑی تعداد کا فرانس سے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں برس 17 جنوری کو بھی 358 افراد برطانیہ میں داخل ہوئے تھے، جبکہ پیر کو 401 افراد سمندر عبور کر کے غیر قانونی […]