لندن(پی پی آئی)غیر قانونی تارکین کی بڑی تعداد کا فرانس سے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں برس 17 جنوری کو بھی 358 افراد برطانیہ میں داخل ہوئے تھے، جبکہ پیر کو 401 افراد سمندر عبور کر کے غیر قانونی طریقے سے برطانیہ پہنچے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق مقامی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اکتوبر 2022 میں رشی سونک کے وزیراعظم بننے کے بعد غیر طریقے سے آنے والوں کی تعدد 40 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں برس 2,983 غیر قانونی تارکین وطن کشتیوں کے ذریعے پہنچ چکے ہیں، گزشتہ برس اسی عرصہ کے دوران 2,953 افراد برطانیہ آئے تھے۔مذکورہ معاملہ سامنے آنے پر اپوزیشن رہنما اور شیڈو ہوم سیکرٹری یوویٹ کوپر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم رشی سونک نے غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کا وعدہ کیا تھا۔
Next Post
روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا جائزہ لینے کیلئے سعودی وفدکی کراچی آمد
Wed Mar 6 , 2024
کراچی(پی پی آئی)روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ شروع کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب کا 12 رکنی وفد کراچی ایئرپورٹ پہنچ گیا۔ پی پی آئی کے مطابق وفاقی سیکرٹری مذہبی امور اور ڈائریکٹرحج کراچی نے کراچی ایئرپورٹ پر سعودی وفد کا استقبال کیا۔ سعودی حکام کراچی ایئرپورٹ کو روڈ ٹو مکہ […]
