ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں بارشوں اور برفباری سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان

مظفر آباد(پی پی آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر میں بارشوں اور برفباری سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان کر دیا۔ پی پی آئی کے مطابق دورہ مظفر آباد کے دوران آزاد جموں و کشمیر میں شدید بارشوں اور برفباری کے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قدرتی آفت میں آزاد کشمیر کے 8 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کی معاونت حکومت کی ذمہ داری ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں کو 20، 20 لاکھ جبکہ زخمیوں کو 5،5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، جن کے مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے ان کو 7 لاکھ اور جن کے مکانات جزوی تباہ ہوئے ان کو ساڑھے 3 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں تاکہ کسی کا حق مارا نہ جائے، وزیراعظم آزاد کشمیر، این ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر سروے کریں گے،، 13 مارچ کو نقصانات کی تمام رقوم سروے کے بعد گھروں میں پہنچا دی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ قدرتی آفت سے جو زخمی ہوئے ان کی رقوم بھی 13 مارچ کو پہنچ جائیں گی، ان علاقوں کیلئے خاص طور پر این ڈی ایم اے کو ہیلی کاپٹر مہیا کر رہے ہیں، قدرتی آفت میں ہیلی کاپٹر جیسی سہولت فوری دستیاب ہوگی۔