کراچی(پی پی آئی)رمضان المبارک میں پھلوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے شہری پریشان ہو گئے، سفید پوش طبقہ پھل جیسی نعمت سے بھی محروم ہو گیا۔ پھلوں کی سرکاری ریٹ لسٹ اور بازار کی قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق، رمضان المبارک آتے ہی گراں فروشی عروج پر پہنچ گیا، پی پی آئی کے مطابق پھل خریدنا غریب کیلئے خواب بن گیا،دکاندار من مانی قیمت پر پھل فروخت کرنے لگے،ضلعی انتظامیہ بھی سرکاری ریٹ لسٹ کے اطلاق میں ناکام ہوگئی۔ اوپن مارکیٹ میں بھی سرکاری نرخوں میں عملدرا?مد نہ ہو سکا,کیلا درجہ اول کے سرکاری دام 190 روپے 80 روپے اضافے کے ساتھ 270 میں جبکہ کیلا درجہ دوم سرکاری دام 140 اور 45 روپے اضافے کے ساتھ 185 میں فروخت ہونے لگا، اسی کیساتھ سفید اول سیب کے سرکاری نرخ 215 روپے کلو مقرر ہیں لیکن بازار میں 280 روپے کلو فروخت،سیب سفید دوم کے سرکاری نرخ 125 روپے کلو مقرر ہیں لیکن بازار میں 150 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ مسمی 125 کے سرکاری دام 40 روپے اضافے کے ساتھ 165 میں،امرود کی سرکاری قیمت 235 مقرر لیکن بازار میں 310،پپیتا کے سرکاری نرخ 220 روپے کلو مقرر ہیں لیکن بازار میں 290 روپے کلو فروخت،م کجھور کی سرکاری قیمت 505 روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں 615 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔