مودی حکومت نے کشمیریوں پر مظالم کے تمام ریکارڈ توڑ دیے:سردارعتیق احمد خان

مظفرآباد(پی پی آئی) مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمد خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں دوران حراست اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور کشمیریوں کیخلاف بھارتی فورسز کے جنگی جرائم کا سنجیدگی سے نوٹس لے،   پی پی آئی کے مطابق انھوں نے کہا کہ ماورائے عدالت قتل کے واقعات کشمیریوں کی نسل کشی کی بھارتی سازش کا حصہ ہیں، ظالم مودی حکومت نے کشمیریوں کی جدو جہد کو دبانے کیلئے مظالم کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، ماورائے عدالت قتل کے تمام واقعات کی آزادانہ بین الاقوامی تحقیقات کروا کران میں ملوث افراد کو سزا دی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

دنیا بھرمیں انسٹاگرام کے اکاونٹ اچانک لاگ آوٹ، 488 شکایات موصول

Fri Mar 22 , 2024
کراچی(پی پی آئی)دنیا بھر میں انسٹاگرام کے اکاونٹ اچانک لاگ آوٹ ہوگئے۔ڈاؤن ڈی ٹیکٹرکی رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیاپلیٹ فارم انسٹاگرام صبح 22 مارچ کودنیا بھر میں کئی صارفین کیاکاونٹ اچانک لاگ آوٹ ہوگئے،جس کے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ڈاؤن ڈی ٹیکٹرکے مطابق صبح کے اوقات میں انسٹاگرام پر بندش کی 488 شکایات موصول ہوئیں۔انسائیڈرپیپر کی رپورٹ کے […]