دنیا بھرمیں انسٹاگرام کے اکاونٹ اچانک لاگ آوٹ، 488 شکایات موصول

کراچی(پی پی آئی)دنیا بھر میں انسٹاگرام کے اکاونٹ اچانک لاگ آوٹ ہوگئے۔ڈاؤن ڈی ٹیکٹرکی رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیاپلیٹ فارم انسٹاگرام صبح 22 مارچ کودنیا بھر میں کئی صارفین کیاکاونٹ اچانک لاگ آوٹ ہوگئے،جس کے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ڈاؤن ڈی ٹیکٹرکے مطابق صبح کے اوقات میں انسٹاگرام پر بندش کی 488 شکایات موصول ہوئیں۔انسائیڈرپیپر کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے صارفین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس کے خود بخود لاگ آؤٹ ہونیکی شکایت کی،کچھ صارفین کو پاس ورڈ یاد نہ ہونے کی وجہ سے دوبارہ لاگ ان کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے،کئی صارفین پریشانی میں مبتلا تھے کہ انکے اکاونٹس کو ہیک تو نہیں کر لیا گیا،پی پی آئی کے مطابق اس سے قبل 5 مارچ 2024 کو بھی دنیا بھرمیں فیس بک اورانسٹا گرام کیاکاؤنٹس اچانک لاگ آؤٹ ہوگئے تھے  تاہم ایک گھنٹے بعد ہی سروسز بحال ہوگئی تھیں۔

Latest from Blog