کراچی(پی پی آئی)کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ونگ کمانڈر بن کر لوگوں کو لوٹنے والے کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلا ت کے مطابق کورنگی زمان ٹاؤن تفتیشی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ونگ کمانڈر کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار جعلی ونگ کمانڈر شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہے،ملزم ذیشان خود کو حساس ادارے کا ونگ کمانڈر ظاہر کرتا تھا،گرفتار ملزم امیر گھرانوں کی خواتین سے شادی کر کے کروڑوں روپے ہڑپ چکا ہے۔پی پی آئی کے مطابق،گرفتار ملزم نے دوران تفتیش 3شادیاں کرنے کا اعتراف کیا،گرفتار ملزم خواتین سے شادی کے بعد کاروبار کے لیے کروڑوں روپے لے چکا ہے،ملزم شہریوں سے سرکاری ٹھیکے دلوانے کے کروڑوں روپے ہڑپ چکا ہے،گرفتار ملزم کے قبضے سرکاری ٹھیکے دلوانے کی جعلی دستاویزات بھی برآمد ہوئے،گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے، گرفتار ملزم کا مزید کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
Next Post
عید الفطر پر عوام کی سہولت کے لئے 4 عید سپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی
Thu Mar 21 , 2024
کراچی(پی پی آئی)عید الفطر پر عوام کی سہولت کے لئے 4 عید سپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی، پاکستان ریلویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ ریلوے کے نظام کوچلانے کے لیے زیادہ تر سامان باہر سے منگوانا پڑتا ہے،55 ارب روپے وفاقی حکومت سب سڈی […]
