سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 وفاقی محتسب کی خصوصی ٹیم کل ای او بی آئی ہیڈ آفس کا دورہ کرکے شکایات سنے گی

کراچی(پی پی آئی)ای او بی آئی پنشن کیسز کی منظوری میں مسلسل تاخیر،بے جا اؑتراضات اوربدانتظامی اور دیگرشکایات کا نوٹس لیتے  ہوئے وفاقی محتسب  اعجاز احمد قریشی  نے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے جو25 مارچ کو ای او بی آئی ہیڈ آفس عوامی مرکز کراچی کا دورہ کرے گی۔ وفاقی محتسب نے ای او بی آئی کے بے شمار بیمہ دار افراد اور بزرگ پنشنرز کی جانب سے کی گئی شکایات کا ازخود نوٹس لے لیا ہے۔انھیں ای او بی آئی میں بدانتظامی، پنشن کیسیز کو بلاجواز مسترد کرنے اور پنشن کی منظوری میں غیر معمولی تاخیر کی بڑے پیمانے پر شکایات موصول ہوئی تھیں۔ ای او بی آئی کے سابق افسر تعلقات عامہ اور ڈائریکٹر سوشل سیفٹی نیٹ پاکستان اسرار ایوبی نے بتایا کہ ای او بی آئی میں کافی عرصہ سے کوئی مستقل چیئرمین، دو ڈائریکٹر جنرل آپریشنز، ڈائریکٹر جنرل انوسٹمنٹ، مستقل سیکریٹری بورڈ آف ٹرسٹیز اور مطلوبہ تعداد میں عملہ نہ ہونے کے باعث ادارہ سخت انتظامی و مالی بحران کا شکار ہے۔  ذاکر حسین ایڈوائزر محتسب  کی سرکردگی میں  ٹیم بیمہ دار افراد اور پنشنرز سے ملاقات کرکے ان کی شکایات  سنے گی اور  اپنی رپورٹ 20 دن کے اندر  وفاقی محتسب کو پیش کرے گی۔ای او بی آئی  پنشنرز فورم نے وفاقی محتسب کے اقدام کا خیر مْدم کرتے ہوئے  اپنی تجاویز پیش کی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ  ای او بی آئی کے تمام دفاتر میں پنشنرز ہیلپ ڈیسک قائم کی جائیں تاکہ ضعیف العمر افراد کی رہنمائی ہو سکے اور انھیں پنشن کیسز کیلئے  باربار دفتر نہ آنا پڑے۔