سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سی پیک منصوبے کا دوسرا مرحلہ، پاکستان کی چینی ورکرز کی سیکیورٹی کی یقین دہانی

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان نے 5 خصوصی صنعتی زونز کے آغاز کے ذریعے چین،پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے کو آگے بڑھاتے ہوئے چینی ورکرز کو اعلیٰ سیکیورٹی کی یقین دہانی کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے پر زور دیاہے۔پی پی آئی کے مطابق  پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات میں وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے چینی فریق کو یقین دلایا کہ پاکستان نے چینی ورکرز کی حفاظت کے لیے نمایاں کوششیں کی ہیں اور ان کے لیے مزید اعلیٰ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔دونوں فریقوں نے سی پیک منصوبے کے دوسرے مرحلے کے تحت 5 نئے اقتصادی راہداریوں پر ایک نئے ورکنگ گروپ کے قیام کی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیاچینی سفیر نے احسن اقبال کو چوتھی مرتبہ وزیر منصوبہ بندی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ان تصوراتی کاغذات کو آئندہ مشترکہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، جو اس سال کے آخر میں متوقع ہے۔