پرویز الہٰی کے ساتھ پنجاب حکومت کا رویہ تشویشناک ہے: بیرسٹر سیف

پشاور(پی پی آئی)خیبرپختونخوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی کے ساتھ پنجاب حکومت کا رویہ تشویشناک ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے اپنے بیان میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے ساتھ گزشتہ دنوں اڈیالہ جیل میں پیش آنے والے حادثے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ تسلی کرنا چاہتے ہیں کہ وہ گر کر زخمی ہوئے ہیں یا ان پر تشدد کیا گیا ہے۔بیرسٹر سیف نے مطالبہ کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی میڈیکل ٹیم کو پرویز الہٰی کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت اور رسائی دی جائے، اگر میڈیکل ٹیم کو پرویز الہٰی تک رسائی نہیں دی گئی تو قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ 19 مارچ کو پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت میں اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی تھی۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق واش روم میں گرنے سے پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئی تھیں، جیل میں پرویز الہٰی کے ایکسرے لئے گئے جن میں پسلیوں میں فریکچر سامنے آیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار

Sun Mar 24 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں 30 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریجنل صدر پی ٹی آئی عامر مسعود مغل کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کر دیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش […]