سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سونا قوت خرید سے باہر، عید پرمصنوعی زیورات کی طلب میں اضافہ

کراچی(پی پی آئی)سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہونے اور بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے مصنوعی زیورات کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ عید الفطرکیلئے کپڑوں کی تیاری کے بعد خواتین نے میچنگ کے زیورات مہنگے ملنے کا متبادل تلاش کرلیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق خواتین کی اکثریت عید بازاروں میں موجود عارضی اسٹالزسے آرٹی فیشل جیولریخرید رہی ہیں، دکانداروں کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت اس سال 30-40 فیصد مہنگائی  بڑھی ہے۔خواتین خریداروں کے مطابق سونے کے زیورات کے ڈیزائن تبدیل کروانا بھی ایک مشکل مرحلہ ہے، مصنوعی زیورات کا یہ فائدہ ہے کہ مختلف تقریبات میں اپنے کپڑوں کی مناسبت سے زیورات  خرید اور پہن سکتے ہیں،آج کل 90 فیصد سے زیادہ خواتین عید،بقر عید اورشادی بیاہ سمیت دیگر تقریبات میں مصنوعی زیورات  ہی پہنتی ہیں۔