اسلام آباد(پی پی آئی)پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ عمر ایوب کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا۔اسپیکر ایاز صادق نے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔دریں اثنا عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور قیادت کا مشکور ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی نے بلایا تھا اور ہماری موجودگی میں اسکروٹنی کی۔پی پی آئی کے مطابق تقرری سے قبل اسپیکر ایاز صادق سے اپوزیشن کے اراکین بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور عامر ڈوگر کی ملاقات ہوئی جس میں قائد حزب اختلاف کی نامزدگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔قائد حزب اختلاف کے لیے عمر ایوب کا نام اپوزیشن کی طرف سے جمع کروایا گیا تھا۔
Next Post
پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولیاں 3 مئی تک طلب
Tue Apr 2 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے بولیاں طلب کر لی گئیں۔ بولیاں 3 مئی تک جمع کرائی جا سکیں گی۔نجکاری ڈویژن کے حکام کے مطابق نجکاری سے قبل پی آئی اے کے تمام نقصانات اور قرضہ جات ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کر دئیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق حکومت پی آئی اے کا […]
