پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا ایک مہینے  میں تیسرا کامیاب انسداد منشیات آپریشن

کراچی(پی پی آئی)پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نیایک مہینے کے دورانیے میں تیسرا کامیاب انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے مشترکہ کارروائی  میں منشیات کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی۔ مشترکہ آپریشن گوادر کی ساحلی پٹی کے قریب شنکانی در کے علاقے میں کیا گیا۔ضبط کی گئی منشیات 150 کلو گرام آئس (میتھم فیٹامائن) پر مشتمل ہے۔ پی پی آئی کے مطابق منشیات کے ذخیرے کو ساحل کے قریب واقع ایک گھر میں چھپایا گیا تھا۔ معلومات کے مطابق منشیات کے اس ذخیرے کو سمندر کے راستے بین الاقوامی مارکیٹ میں لے جانے کا منصوبہ تھا۔ ضبط شدہ منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت کا تخمینہ تقریباً 47.83 ملین امریکی ڈالر (13.29 بلین پاکستانی روپے) لگایا گیا ہے۔

Latest from Blog