اسلام آباد)پی پی آئی)سویڈن کی سفیر میں Alexandra Berg Von Linde نے آج (بدھ کو) اسلام آباد میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کی۔فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی صورتحال پر مفید گفتگو کی اور ممکنہ تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا۔وزیرقانون نے عالمی سطح پر اسلام مخالف پراپیگنڈے کی روک تھام کیلئے سویڈن کی حکومت کی کوششوں کو سراہا اور سویڈن کی جانب سے برداشت اور مفاہمت کے فروغ پر مبنی موقف کو اُجاگر کیا۔سفیر نے کہا دونوں ملکوں کے درمیان باہمی افہام وتفہیم اور یکساں انداز فکر کو فروغ دینے کیلئے بات چیت انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے پاکستان سمیت جی ایس پی پلس ممالک کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنے کے سویڈن کے عزم کا اعادہ کیا۔