سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یکورٹ ججز کے خط پر سوموٹو کیس: فل کورٹ تشکیل دینے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر سوموٹو کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی۔درخواست سابق صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری سمیت دیگر 5 وکلا کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔پاکستان بار کونسل کے 6 ممبران عابد زبیری، شہاب سرکی، شفقت چوہان، منیر احمد کاکڑ، چوہدری اشتیاق احمد خان اور طاہر فراز عباسی نے ازخود نوٹس کیس میں فریق بننے کی استدعا کردی۔پی پی آئی کے مطابق دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 6 ججز سے قبل جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی بھی الزام لگا چکے ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ فل کورٹ اجلاس یا سپریم جوڈیشل کونسل کا نہیں بلکہ چیف جسٹس اور انتظامی سربراہ کے درمیان ملاقات کے بعد کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انتظامیہ اور خفیہ اداروں کو عدلیہ میں مداخلت سے روکا جائے، اس معاملے کی بھرپور تحقیقات کی ضرورت ہے۔