سینئر کشمیری رہنما غلام نبی فائی آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے

مظفر آباد/ آزاد کشمیر(پی پی آئی)واشنگٹن میں مقیم ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم کے سیکرٹری جنرل اور ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمینڈاکٹر غلام نبی فائی کل جماعتی حریت کانفرنس اور آزاد جموں و کشمیرکی قیادت سے ملاقاتوں کیلئے مئی میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق وہ لندن میں قائم‘جسٹس فاؤنڈیشن’اور لیسٹر برطانیہ میں قائم‘انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کشمیر اسٹڈیز’کے بانی چیئرمین بھی ہیں۔دورے کے دوران وہ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کی قیادت کے علاوہ آزاد جموں وکشمیر کے صدر اور وزیر اعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

فواد چودھری کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا

Sat Apr 6 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں مختلف وزارتوں پر براجمان رہنے والے عمران خان کے سابق دوست فواد چودھری کو  رات گئے اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق فواد چودھری کی 2روز قبل متعدد مقدمات میں ضمانت منظور کی گئی تھی، عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے انھیں جیل حکام نے  […]