شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت فوجی طاقت کے ذریعے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے مطالبے کو دبانہیں سکتا

اسلام آباد (پی پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کہا ہے کہ بھارت اپنی فوج اور پولیس کی دہشت گردی کے ذریعے مقبوضہ جموں وکشمیر میں حق خودارادیت کے مطالبے کو دبا نہیں سکتا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے کو فوجی اور پولیس چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے 2019کے بعد اسرائیلی طرز پرکشمیریوں کی زمینوں پرقبضہ کر لیا ہے اور جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوجیوں اور غیر کشمیریوں کو زمینیں الاٹ کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بڑے پیمانے پر غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل جاری کرکے علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کررہا ہے۔محمود احمد ساغر نے کہا کہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔