عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے 9 رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(پی پی آئی)عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا،پی پی آئی کے مطابق چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں اجلاس میں شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی۔اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی ممبران اور محکمہ موسمیات سپارکو سائنس ٹیکنالوجی حکام شریک ہونگے،زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہونگے،چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی شوال کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کرینگے۔

Latest from Blog