متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں 3ماہ کیدوران 22 ہزار 627 بڑی وارداتیں

کراچی(پی پی آئی)سی پی ایل سی رپورٹ میں کراچی میں 91 دنوں میں 22 ہزار 627 بڑی وارداتوں کا انکشاف سامنے آیا۔تفصیلات کے مطابق سی پی ایل سی نے رواں سال کے پہلے 3 ماہ کی رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا کہ 91دنوں میں 22 ہزار 627 بڑی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔پی پی آئی کے مطابق سی پی ایل سی کا کہنا ہے کہ 3ماہ کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 59 شہری جان سے گئے اور مارچ کے اختتام تک ڈکیتی مزاحمت پر 7 سو سے زائد افراد زخمی ہوئے۔رپورٹ نے کہا کہ 3 ماہ میں 373 کاریں، 15ہزار968 موٹرسائیکلیں چوری یا چھینی گئی جبکہ 91دنوں میں 6 ہزار 102 شہریوں سے موبائل فون چھینے گئے۔سی پی ایل سی کے مطابق اغوا برائے تاوان کے 5،بھتہ خوری کے 25 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ مجموعی طور پر مختلف واقعات میں 154 شہری قتل ہوئے۔پی پی آئی کے مطابق جنوری میں 7 ہزار 865 فروری میں 7 ہزار 364  جبکہ مارچ  میں 7 ہزار 539 وارداتیں رپورٹ کی گئیں۔