زخمی ڈاکو کو گولیاں مار کر ہلاک کرنے والا شہری گرفتار

کراچی(پی پی آئی) کراچی پولیس نے زخمی ڈاکو کو گولیاں مار کر ہلاک کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق  3 راہزن ایک  نوجوان سے موٹرسائیکل چھین رہے تھے نوجوان نے مزاحمت کی تو رہزنوں نے نوجوان مطیع اللہ کو گولی مار کر زخمی کردیا۔پی پی آئی کے مطابق جب یہ رہزن فرار ہورہے تھے تو شہریوں نے پکڑنے کی کوشش کی تو  انہوں نے عوام پر فائرنگ کی جس سے ان کا اپنا  ساتھی زخمی ہوگیا اور دو ڈاکو زخمی ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ زخمی نوجوان مطیع اللہ کے چچا جاوید نے موقع پر آ کر زخمی ڈاکو کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔پی پی آئی کے مطابق ویڈیو سامنے آنے پر پولیس نے ڈاکو کو گولیاں مارنے والے شہری جاوید کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 پیر پگارو کاروحانی سفر، 26اپریل کورحیم یار خان پہنچیں گے

Fri Apr 12 , 2024
رحیم یار خان(پی پی آئی)لاکھوں حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارو جمعہ 26اپریل کو مریدوں کی دعوت پرروحانی سفر کے سلسلے میں ہیڈفرید گوٹھ مراد فقیر درس رحیم یار خان پہنچیں گے۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع  پر وہ مریدوں کو زیارت کرائیں گے اور ان سے خطاب بھی […]