کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف کی سکھ برادری کو بیساکھی کے تہوار پر مبارکباد

اسلام آباد(پی پی آئی)صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیساکھی کے تہوار پر سکھ برادری کو مبارکباد دی ہے۔اس موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ موقع محبت، خوشی، امن اور پیار کا پیغام دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے متنوع ثقافتی ورثے پر فخر محسوس کرتا ہے۔صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہاکہ یہ تہوارمحبت، خوشی، امن اور الفت کا پیغام دیتا ہے۔صدر نے کہاکہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے انہوں نے ملک کی ترقی کیلئے اقلیتوں کی خدمات کااعتراف بھی کیا۔

اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ حکومت پاکستان اور تمام صوبائی حکومتیں پاکستان میں اپنے مذہبی مقامات کے دورے پر آئے سکھ یاتریوں کو تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنارہی ہے۔وزیراعظم نے بیساکھی کو محبت اور خوشیاں بانٹنے کاتہوار قراردیا ہے۔وزیراعظم نے فخریہ طورپر کہاکہ پاکستان نے مختلف مذاہب اور ثقافتوں کا گلدستہ ہے اوربیساکھی کے رنگ اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔