لاہور(پی پی آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے نومنتخب امیر حافظ نعیم الرحمن 18 اپریل کو منصب امارت کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصورہ لاہور میں منعقد ہوگی۔پی پی آئی کے مطابق تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہونگے۔ نومنتخب امیر انجینئر حافظ نعیم الرحمن نے حلف برداری کی تقریب کے فوراً بعد مرکزی مجلس عاملہ اور مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب کیا ہے جو کہ منصورہ میں ہی تین روز تک (19تا21اپریل) جاری رہے گا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اجلاس کی صدارت کرینگے اور اتوارکو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔
Next Post
ملک بھر کے تقریباً5 لاکھ ٹیکس نادہندگان کی موبائل سمز بند کرنے کا فیصلہ
Wed Apr 17 , 2024
کراچی(پی پی آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر کے تقریباً ایسے پانچ لاکھ افراد کی موبائل سمز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو انکم ٹیکس ریٹرنز فائل نہیں کرا رہے۔پہلے مرحلہ میں ایسے18لاکھ افراد کو سنگل آؤٹ کیا گیا ہے جو ٹیکس نیٹ میں ہونے کے باوجود اپنے ریٹرنز جمع نہیں کروا رہے۔ ان میں زیادہ تر چھوٹے […]