ملک بھر کے تقریباً5 لاکھ ٹیکس نادہندگان کی موبائل سمز بند کرنے کا فیصلہ

 کراچی(پی پی آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر کے تقریباً ایسے پانچ لاکھ افراد کی موبائل سمز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو انکم ٹیکس ریٹرنز فائل نہیں کرا رہے۔پہلے مرحلہ میں ایسے18لاکھ افراد کو سنگل آؤٹ کیا گیا ہے جو ٹیکس نیٹ میں ہونے کے باوجود اپنے ریٹرنز جمع نہیں کروا رہے۔ ان میں زیادہ تر چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجر ہیں۔ موبائل سمز بند کرنے کے لیے پی ٹی اے نے میکنزم تیار کیا  ہے۔  ابتدائی طور پر پانچ لاکھ افراد کی سِمز بند کی جائیں گی جس کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہو جائے گا۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ ہو گا کہ ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کروانے والوں کے موبائل فونز کی سِمز بند کی جائیں گی۔

Latest from Blog