اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پیداواری لاگت بے انتہا بڑھنے سے انڈسٹری تباہی کے دہانے پر

کراچی(پی پی آئی)کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جوہر قندھاری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیداواری لاگت بے انتہا بڑھنے سے انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ٹرانسپورٹیشن اخراجات میں بے تہاشا اضافہ ہوگیا ہے جسے کم کرنے کی ضرورت ہے۔ انڈسٹری کی پیداواری لاگت کم نہیں ہوگی تو پاکستانی مصنوعات عالمی منڈی میں کیسے مقابلہ کریں گی۔ یہی وجہ ہے کہ خطہ میں انڈیا، بنگلہ دیش، پاکستان سے آگے نکلتے جا رہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق  انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح انڈسٹری کو سہولیات فراہم کرنے پر مرکوز نظر نہیں آتیں۔ صنعتکاروں پر کبھی بجلی، گیس، پیٹرول اور اضافی ٹیکسز کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔ حکومت صنعتکاروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھی اقدامات کرے۔ صدر کاٹی نے کہا کہ صنعتکاروں کے مسائل دور کئے بغیر ایکسپورٹ میں اضافہ ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹیشن کے بڑھتے اخراجات نے صنعتکار کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ پاکستانی مصنوعات کی عالمی سطح پر مسابقت میں اضافہ کرنے کیلئے پیداواری لاگت کم کی جائے۔ جوہر قندھاری نے حکومت سے اپیل کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، ورنہ صنعتیں بند ہونگی، ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا اور بے روزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ممکن ہے۔