جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 ہم نہ فارم 45 والے ہیں اور نہ 47 والے: شیخ رشید احمد

راولپنڈی (پی پی آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم فارم 45 اور 47 والوں سے دور فاصلے پر ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نہ فارم 45 والے ہیں اور نہ 47 والے ہیں، ہم دور ہیں فاصلے پر ہیں، جنرل فیض حمید فیض آباد دھرنے میں ملوث نہیں تھے جو ملوث تھے اْنہیں پکڑیں۔پی پی آئی کے مطابق شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریسٹ کر رہا ہوں،ریسٹ از دی بیسٹ، الیکشن تو میں ہار گیا ہوں اور اسے تسلیم بھی کرلیا ہے جو جیتے ہیں اب ان سے دھاندلی کے بارے میں پوچھیں،مجھے آج کل کچھ معلوم نہیں کہ حکومت کیا کر رہی ہے کیوں کہ نہ تو میں ٹی وی دیکھ رہا ہوں اورنہ اخبارات پڑھ رہا ہوں، موجودہ حالات میں میری خاموشی زیادہ اہم ہیایک موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی تو میں کوئی تبصرے نہیں کر رہا، جیتے ہوئے لوگوں کا انٹرویو کریں میں تو ہارا ہوا ہوں، فی الحال میں کسی سیاسی سرگرمیوں میں شریک نہیں ہوں، حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کروں گا، حکومت جنہوں نے چلانی ہے انہوں نے چلانی ہے، ہماری خاموشی رنگ لائے گی۔