کوٹری گورنمنٹ اسکول کی چھت کا پلستر گرنے سے 3 طالبات زخمی

کوٹری(پی پی آئی)کوٹری کے گورنمنٹ اسکول میں چھت کا پلستر طالبات کے اوپر آگرا، جس کے نتیجے میں 3 طالبات زخمی ہو گئیں۔پی پی آئی کے مطابق زخمی طالبات گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول کی کلاس روم میں پڑھائی میں مصروف تھیں۔اسکول ہیڈ ماسٹر نے بتایا کہ زخمی طالبات کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اسکول کی خستہ حالت پر متعدد بار محکمہ ایجوکیشن کو شکایت کی جاچکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 شاہی سید عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے بلامقابلہ صدر اور یونس بونیری جنرل سیکرٹری منتخب

Wed Apr 17 , 2024
کراچی(پی پی آئی) عوامی نیشنل پارٹی  ڈسٹرکٹ ایسٹ کے نائب صدرلالہ سعید خان نے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے انٹراپارٹی الیکشن میں آئندہ چاربرس کے لیے ایک بار پھر شاہی سید کوبلامقابلہ صوبائی صدر اور یونس خان بونیری کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔پی پی آئی کے مطابق باچا خان مرکز میں مرکزی الیکشن کمیشنر میاں افتخار […]