متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان میں عید پر ریلیز ہالی ووڈ کی فلمیں کامیاب بزنس کیساتھ سر فہرست

کراچی(پی پی آئی)پاکستان میں عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلموں میں ہالی ووڈ فلم ’گوڈزیلا ایکس کانگ‘ 3 کروڑ بزنس کیساتھ سرفہرست ہے۔ عید الفطر پر ریلیز ہوئی فلموں میں ہالی ووڈ کی فلمیں کامیاب بزنس کے ساتھ سر فہرست رہیں، ہالی ووڈ فلم گوڈزیلا ایکس کانگ تین کروڑ کے ساتھ سینما گھروں میں ٹاپ پر رہی جبکہ لالی وڈ فلم ’دغا باز دل‘ نے بھی ایک کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر لیا، امپورٹ پالیسی کی فلم جی وے سوہنیا جی بھی تیز بزنس کر رہی ہے اور اب تک 80 لاکھ روپے کا بزنس کر چکی ہے۔عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں میں ایک پاکستانی 5 ہالی ووڈ، 2 انڈونیشین فلموں سمیت 2 امپورٹ پالیسی کی بھارتی پنجابی فلمیں بھی شامل ہیں۔