سینئر کشمیری رہنما غلام نبی فائی مئی میں پاکستان کادورہ کریں گے

مظفر آباد/ آزاد کشمیر(پی پی آئی)ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم کے سیکرٹری جنرل اور ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمینڈاکٹر غلام نبی فائی کل جماعتی حریت کانفرنس اور آزاد جموں و کشمیرکی قیادت سے ملاقاتوں کیلئے مئی میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق وہ واشنگٹن میں مقیم  ہیں اورلندن میں قائم‘جسٹس فاؤنڈیشن’اور لیسٹر برطانیہ میں قائم‘انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کشمیر اسٹڈیز’کے بانی چیئرمین بھی ہیں۔دورے کے دوران وہ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کی قیادت کے علاوہ آزاد جموں وکشمیر کے صدر اور وزیر اعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

Latest from Blog