جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہر قائد میں ناقص سیوریج سسٹم کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا

کراچی(پی پی آئی)کراچی میں نکاسی آب کے ناقص نظام کے باعث مرکزی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ گلیوں میں بھی کھلے مین ہولوں اور چوک ہوجانے والی سیوریج لائنوں کی وجہ سے آمد و رفت میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔نکاسی آب کی لائنوں میں رساؤسے شہریوں کے مسائل مزید بڑھ گئے۔ پی پی آئی کے مطابق گلیوں اور سڑکوں میں نکاسی آب کھڑا رہنے کی وجہ سے فراہمی آب کی لائنوں میں بھی گندا پانی شامل ہورہا ہے جس سے گیسٹرو کے مرض میں اضافہ ہو گیا ہے۔سرکاری و نجی اسپتالوں میں مریضوں کا رش لگا ہوا ہے مگر  واٹر کارپوریشن کی جانب سے  اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں۔ کے ایم سی کے تحت جراثیم کش اسپرے نہ ہونے کی وجہ سے مچھر اور دیگرجراثیم پھیلنا شروع ہو گئے ہیں۔شہر کے بیشتر علاقوں میں وبائی امراض کے ساتھ ساتھ بخار اور دیگر بیماریوں نے عوام کو اپنی گرفت میں لے لیا۔ ندی نالوں اور برساتی نالوں میں گندگی کے ڈھیر لگے  ہیں۔