بھارتی انتخاب کے پہلے روز  21 ریاستوں کے 102حلقوں میں پولنگ

نئی دہلی(پی پی آئی)بھارت میں عام انتخابات کے مرحلہ وار آغازکے پہلے روز  21 ریاستوں کے 102حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے  جن میں اتر پردیش، تامل ناڈو، اتراکھنڈ، منی پور، میگھالیہ، آسام، مہاراشٹر، راجستھان، مغربی بنگال اور جموں و کشمیر شامل ہیں، 19 اپریل سے شروع  انتخابات 7 مراحل میں یکم جون تک جاری رہیں گے جبکہ نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق بھارت میں تقریبا 97 کروڑشہری اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے، بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق 15 لاکھ پولنگ ورکرز کے ساتھ ملک بھر میں 10 لاکھ سے زائد پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

Latest from Blog