سرینگر(پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور سرینگر سے بھارتی پارلیمانی انتخابات کے امیدوار آغا روح اللہ نے تقسیم پیدا کرنے والے عناصر کا ڈٹ کرمقابلہ کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آغا روح اللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”پیپلز الائنس فار گپکارڈیکلریشن ”(PAGD) کوئی انتخابی اتحاد نہیں تھا بلکہ اس کا قیام ایک خاص مقصد کے لیے تھا جو اب بھی موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ پی اے جی ڈی کی وجہ اب بھی موجود ہے اور اس کے لیے ہمیں دوبارہ متحد ہونا پڑے گا۔آغا روح اللہ نے کہاکہ الیکشن میں ہماری ایک بڑی ذمہ داری ہے کیونکہ یہ 5اگست 2019کو چھینے گئے حقوق کے لیے لڑنے کا ایک نیا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات اس ادارے کے لییہیں جہاں ہمارے حقوق کو پامال کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ ہمارے لیے ایک بڑا موقع ہے کہ ہم لوگوں تک پہنچیں اور انہیں بتائیں کہ ہم سے کیا چھینا گیا ہے۔ این سی لیڈر نے کہاکہ 05اگست 2019کو کئے گئے فیصلے ہمارے لیے ناقابل قبول ہیں۔ ہمارے الیکشن لڑنے کا مقصد اپنے لوگوں کے اجتماعی جذبات کی نمائندگی کرنا ہے جو بھارتی اقدامات سے مایوس ہیں۔
Next Post
راجوری اور پونچھ میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں
Sun Apr 21 , 2024
سرینگر(پی پی آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج راجوری اور پونچھ اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج اور پولیس نے یہ کارروائیاں مشترکہ طور پر ان اضلاع کے علاقوں عظمت آباد اور ہری بدھا میں کیں۔اطلاعات کے مطابق فوجیوں نے ایک نوجوان کو […]
