ریاض(پی پی آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان دورے کی دعوت دی ہے۔پی پی آئی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمدبن سلمان سے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے اعلیٰ سطح کا وفد بھیجنے، سرمایہ کاری کے حوالے سے شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نے شاندار میزبانی، سرمایہ کاری کے حوالے سے جامع پروگرام دینے پر اظہار تشکر کیا اور انھیں پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
Next Post
سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن گرفتار
Tue Apr 30 , 2024
ریاض(پی پی آئی) سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے ایک ہفتے میں 19 ہزار سے زیادہ غیر قانونی تارکین کو گرفتار کر لیا۔پی پی آئی کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گرفتاریاں 18 اپریل سے […]