شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سعودی عرب میں   ایک ہفتے کے دوران ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

ریاض(پی پی آئی) سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے ایک ہفتے میں 19 ہزار سے زیادہ غیر قانونی تارکین کو گرفتار کر لیا۔پی پی آئی کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گرفتاریاں 18 اپریل سے 24 اپریل 2024 کے درمیان ہوئیں۔گرفتار شدگان میں سے 11987 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی،4367 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ 2696 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔مشترکہ کمیٹی کے مطابق مذکورہ عرصے کے دوران 1011 افراد گرفتار ہوئے۔ جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جن میں سے 36 فیصد یمنی، 61 فیصد ایتھوپی جبکہ 3 فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔