شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ بھی نہیں چلے گی: فواد چوہدری

اسلام آباد(پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑی نہیں، چھوڑ کر جانے والے واپس آ جاتے ہیں۔انسدادِ دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تلخیاں کم ہوں، اللّٰہ آسانیاں پیدا کرے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آج ہم سارے 9 مئی کے کیسز کے سلسلے میں عدالت آئے ہیں، ہم مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں، ہماری کہانی ابھی آئی نہیں، کہانی ان کی آئی جو ٹی وی پر بات کر سکتے ہیں، ہماری باری آئے گی تو ہم اپنی کہانی سنائیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوئی ساکھ نہیں، فارم 47 پر کھڑی ہے، اس وقت مولانا اور صوبہ خیبر پختونخوا ایک طرف کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے مولانا صاحب نے فیصلہ کر لیا کہ یہ حکومت ہٹے گی، پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو یہ حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی۔