پہلے صنعت کار اور دکاندار رو رہا تھا لیکن اب تو کاشتکار بھی رو رہا ہے:شیخ رشید

راولپنڈی(پی پی آئی)سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار اِن کے گھر کا ہی بندہ ہے،  پاکستان کے آئین میں ڈپٹی وزیراعظم کی کوئی پوسٹ نہیں ہے، جاتی امراکے آئین میں ممکن ہے۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالات خراب سے خراب تر ہیں۔ عدلیہ کو لفافوں میں پاوڈر بھیجا جارہا ہے، سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ  پہلے صنعت کار اور دکاندار رو رہے تھے لیکن اب  توکاشتکار بھی رو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2 ماہ بہت اہم ہیں، حکومت کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی ہوگی۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ میرا بانی پی ٹی آئی سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی ملاقات یا رابطہ نہیں ہے۔ مذاکرات کے حوالے سے وہ ہی بات کریں گے جن کو نامزد کیا گیا ہے۔اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنائے جانے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں ڈپٹی وزیراعظم کی کوئی پوسٹ نہیں ہے، ڈپٹی وزیراعظم جاتی امراکے آئین میں ہوسکتا ہے۔

Latest from Blog