اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تاجر دوست اسکیم قابل عمل نہیں، چیف کوآرڈینیٹر

کراچی(پی پی آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تاجر دوست اسکیم 2024 کے چیف کو آرڈینیٹر  نعیم میرنے ایف بی آر کو واضح طور پر آگاہ کردیا ہے کہ یہ اسکیم قابل عمل نہیں ہے اور موجودہ شکل میں کسی تاجر، خوردہ فروش یا دکاندار کو راغب نہیں کر سکتی۔ بتایا جاتا ہے کہ تاجر دوست اسکیم 2024 کے چیف کوآرڈینیٹر محمد نعیم میر نے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اور ایف بی آر ممبر آئی آر (آپریشنز) سے ملاقات کی اور آگاہ کیا کہ اسکیم کی موجودہ شکل میں ملک بھر میں 30 لاکھ خوردہ فروشوں / دکانداروں کا اندراج ناممکن ہے۔پی پی آئی کے مطابق  نعیم میر نے ان لینڈ ریونیو کے چیف کمشنرز کو بتایا کہ اگر اس اسکیم کو کامیاب بنانا ہے تو اس میں بڑی ترامیم کی ضرورت ہے۔