لاکھوں سمیں بند کرنے سے موبائل کمپنیوں نے انکار کردیا، قانونی جنگ کا امکان

اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی حکومت نے 15 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی موبائل فون سمز کو غیر فعال کرنے میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے ٹیلی کام آپریٹرزاور دیگر افراد کے خلاف قانونی طور پر کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر کیا گیا۔ ملاقات میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی موجود تھے۔وزیر خزانہ نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ آرمی چیف نے بھی نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔دوسری طرف پی ٹی اے نے سمز کو غیر فعال کرنے کے ایف بی آر کے اقدام اور ٹیلی کام آپریٹرز کی سرمایہ کاری کے تحفظ کے درمیان توازن قائم کرنے کی وکالت کی۔اگرچہ حکومت لاکھوں ے زائد افراد کی سمز کو غیر فعال کر دے گی، لیکن ان پر نئی سمیں خریدنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔پی پی آئی کے مطابق ویسے بھی ایک شخص کے پاس ایک سے زیادہ سم کارڈ ہو سکتے ہیں اور ان تمام کنکشنز کو فوری طور پر منقطع کر دیا جائے تو تقریباً 10 سے 15 لاکھ سمیں بلاک ہو جائیں گی۔

Latest from Blog