سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پشاور ہائیکورٹ کا علی امین کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

پشاور(پی پی آئی)پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔وزیر اعلیٰ کیخلاف مقدمات کی تفصیل کیلئے کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔پی پی آئی کے مطابق فیصلے میں کہا گیا کہ علی امین کو کسی بھی مقدمے میں ہراساں اور گرفتار نہ کیا جائے۔ ان کے خلاف اسلام آباد میں 17 ایف آئی آرز درج ہیں۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ نیب اور ایف آئی اے کا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں، ان کے وکیل نے عدالت کی توجہ پنجاب میں درج مقدمات کی طرف دلائی۔فیصلے میں کہا گیا کہ پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیل علی امین کے پاس نہیں، مقدمات کی تفصیل نہ ہونے کی وجہ سے علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا خدشہ ہے، علی امین، پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیل کے لئے 30 دن میں متعلقہ فورم سے دوبارہ رجوع کریں۔پشاور ہائیکورٹ نے درخواست کو نمٹا دیا۔