کراچی(پی پی آئی)کراچی ایئرپورٹ حکام نے سعودیہ جانے والے 15 مسافروں کو گرفتار کیا ہے۔مذکورہ مسافر سگریٹ کے 40 ہزار ڈبے اورنسوار کے 640 پیکٹ سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔پی پی آئی کے مطابق ایئرپورٹ کے کسٹم حکام نے مذکورہ مسافروں کے سامان سے تلاشی کے دوران سگریٹ اور نسوار ضبط کی ہے۔گرفتار مسافر کراچی سے ریاض جارہے تھے۔