موجودہ حکومت کو دوسرے ہی ماہ تجارتی خسارے میں اضافہ

اسلام آباد(پی پی آئی) موجودہ حکومت کے دوسرے ہی ماہ تجارتی خسارے میں اضافہ دیکھنے میں ا ٓیاہے اور نگران حکومت کے آخری دو ماہ کے مقابلے میں موجودہ حکومت کے ابتدائی دو مہینوں کے درمیان برآمدات میں کمی جبکہ درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق نگران حکومت کے آخری دو مہینوں جنوری اور فروری 2024کے دوران برآمدات 5ارب 37 کروڑ 50لاکھ ڈالرز تھیں جبکہ موجودہ حکومت کے ابتدائی دو ماہ مارچ اور اپریل میں برآمدات 4 ارب92 کروڑ10 لاکھ ڈالرز رہیں۔ ذرائعکا کہنا ہے کہ نگرانوں کے آخری 2 ماہ کی نسبت موجودہ حکومت کے 2 ماہ میں درآمدات 50 کروڑ ڈالرز بڑھی ہیں۔ نگران حکومت میں جنوری اور فروری 2024 میں درآمدات کا حجم 9 ارب 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھا جبکہ موجودہ حکومت کے دو ماہ مارچ اور اپریل میں امپورٹس بل 9 ارب59 کروڑ 60لاکھ ڈالرز  آیا ہے۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، مجلس عاملہ کے اجلاس ہفتہ 11مئی کو طلب

Mon May 6 , 2024
لاہور(پی پی آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف کی پارٹی صدارت کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور سینٹرل مجلس عاملہ کے اجلاس طلب کر لئے گئے۔پی پی آئی کے مطابق دونوں اجلاس ہفتہ 11مئی سہ پہر تین بجے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں ہوں گے۔