سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حب میں بھی پولیو کی تصدیق،3 نمونوں کا ٹیسٹ مثبت

حب(پی پی آئی)پولیو وائرس گزشتہ ماہ تک پاکستان کے 33 اضلاع تک محدود تھا، تاہم اب حب کے سیوریج کے نمونوں میں بھی وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کی تشخیص ہوگئی ہے، یہ ضلع اب تک وائرس سے پاک تھا اس کے علاوہ پہلے سے متاثرہ اضلاع سے لیے گئے 3 نمونوں کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے، جس سے رواں سال کی تعداد 116 ہوگئی۔ پولیو پروگرام کے ترجمان نے بتایا کہ 4 نمونوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس کا مطلب یہ ہے کہ 2 دنوں میں 8 نمونوں میں وائرس پایا گیا ہے۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں قائم پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیب کے مطابق، کراچی جنوبی، کراچی وسطی، جامشورو اور حب سے جمع کیے گئے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا جو وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کے وائے بی تھری اے جینیاتی کلسٹرہے۔پی پی آئی کے مطابق اس سال اب تک 34 اضلاع کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، تمام مثبت نمونے اور 2024 میں رپورٹ ہونے والے 2 انسانی کیسز میں وائے بی تھری اے کلسٹر پایا گیا جو 2021 میں پاکستان سے غائب ہو گیا تھا، لیکن افغانستان میں موجود تھا اور گزشتہ سال سرحد پار ٹرانسمیشن کے ذریعے دوبارہ پاکستان میں آگیا۔