لاہور(پی پی آئی)لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی بجلی کی طلب بھی بڑھنے لگی۔لاہور میں بجلی کی طلب 3500 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی،پی پی آئی کے مطابق این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 3200 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے لیسکوکو 300میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے،شارٹ فال بڑھنے پرلوڈشیڈنگ کادورانیہ 2 سے 6 گھنٹے تک کردیا۔