ریاض(پی پی آئی)سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ 24 مئی 2024 سے عمرہ پرمٹ کا اجرا بند کردیا جائے گا جس کا سلسلہ 20 ذوالحجہ تک جاری رہے گا۔وزارت کا کہنا ہے صرف حج پرمٹ رکھنے والوں کو ہی مکہ جانے کی اجازت ہوگی‘۔پی پی آئی کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے حج سیزن کے حوالے سے عازمین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلیے اندرون مملکت سے مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے پرمٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔پرمٹ کے بغیر صرف وہ غیرملکی ان دنوں مکہ مکرمہ جاسکتے ہیں جن کا اقامہ مکہ مکرمہ سے جاری کیا گیا ہے۔